Monday January 20, 2025

تحریک عدم اعتماد مسترد، وزیر اعظم نے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کردی

وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ہنستی ہوئی تصویر شیئر کی۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے اور تحریک عدم اعتماد کی قرارداد مسترد ہونے کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ہنستی ہوئی تصویر شیئر کی۔ تاہم عمران خان نے تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن نہیں لکھا۔

’’ سب سے بڑی بین الاقوامی سازش عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوانا تھا‘‘ چوہدری سرور پھٹ پڑے

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے سنسنی خیز اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے آئین کے منافی قرار دیا اور قرارداد کو مسترد کردیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان سراپا احتجاج ہیں جب کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے آئین کے خلاف ورزی پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

عمران خان نے اس سرپرائز کا اپنے ایم این ایز کو بھی نہیں بتایا تھا، سینئر صحافی سلیم صافی کا دعویٰ

صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منطوری دیدی

FOLLOW US