اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واو ڈا نے کہا ہے کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واو ڈا نے کہا کہ اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے، عمران خان نے ا پنے لوگوں کو مروانے کیلئے نہ کی، اپنے ملک کو استعمال کرنے کیلئے نہ کی، عمران خان نے جو نہ کی ہے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی اسی لیے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔
“میری جان کو خطرہ، میرے اور میری بیوی کے خلاف مہم تیار ہے” عمران خان نے پیغام دے دیا
انہوں نے کہا کہ ہم آخری بال تک لڑیں گے، عمران خان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے، عمران خان عدم اعتماد میں ناکام ہو بھی جاتے ہیں تو عوام دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک بچانے کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔ ہم اپنے اداروں کو تگڑا کر رہے ہیں اور تگڑا کریں گے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سازش ہوتی ہے اور اپوزیشن سازش کا حصہ بن جاتی ہے، اپوزیشن نے عدلیہ، فوج کو گالیاں دیں، انہوں نے فوج کو لاہور پولیس بنانے کی پہلے بھی کوشش کی دوبارہ کرینگے، آج اپوزیشن کے پاس ایسی کیا ہوا آگئی کہ وہ تگڑے ہوگئے ہیں۔
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور نے کھل کر عمران خان کی حمایت کردی
فیصل واو ڈا نے مزید کہا کہ یہ لوگ یہاں لوٹ مارکرتے ہیں پھر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، پہلے بھی بیرون ملک بھاگے اب دوبارہ بھاگے ہوئے ہیں، چیری بلوسم کی شارٹیج ہوجائیگی یہ زبان سے بوٹ پالش کرتے ہیں، اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو4،5 مہینے کی کہانی ہے، یہ سب چور ہیں ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رہے ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی سیاست کیلئے مہاجروں کو بیچا ہے، پیپلز پارٹی والے کبھی بھی مہاجروں کے بارے میں نہیں سوچتے، ایم کیو ایم اتحادی نہ بنتی لیکن پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیتے۔ انہوں نے ھی کہا کہ بیرون ملک سے کوئی نہیں آئیگایہاں ٹاؤٹ موجودہیں، سڑنے والی مٹھائی ٹھیک مٹھائی بھی خراب کردیتی ہے، عوام ایسے لوگوں کواپنے حکمران نہ بنائیں۔فیصل واو ڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی کل اہم گفتگوہوگی، مشکل وقت میں جو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان کا کردار واضح ہے، پرانی ہی ٹیم وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہے، مجھے بھی ہدایت ہیکہ میں نے اسلام آبادمیں ہی رہناہے۔
رمضان مبارک۔چاند نظر آگیا ،پہلا روزہ کل ہوگا۔ امت مسلمہ کیلئے بڑی خوشخبری