Monday January 20, 2025

رمضان مبارک۔چاند نظر آگیا ،پہلا روزہ کل ہوگا۔ امت مسلمہ کیلئے بڑی خوشخبری

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد خلیجی ممالک میں بروز ہفتہ 02 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا جبکہ تمیر میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی۔سعودی عرب میں ہلال کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی جامعہ المجمعۃ کے ماہرین فلکیات کر رہے تھے۔اس سے قبل سعودی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی تھی کہ ہفتہ کے روز تمام عرب ممالک میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا قوی امکان ہے۔

کل مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت جائیں گے، شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب کِرچی کِرچی ہوجائے گا

علاوہ ازیں ترکی، عراق، یمن، لبنان، تیونس، مصر، امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی 02 اپریل کو ہی پہلا روزہ رکھا جائے گا۔دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور ان ممالک میں پہلا روزہ 3 اپریل کو ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کل دیکھا جائے گا۔

“پاکستان کو ایسی دھمکی آج سے پہلے کبھی نہیں دی گئی، اتوار کو سرپرائز دیں گے” وزیر اعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر پید ا ہونے والے بحران کی بھی وضاحت کردی

FOLLOW US