Monday January 20, 2025

“میری جان کو خطرہ، میرے اور میری بیوی کے خلاف مہم تیار ہے” عمران خان نے پیغام دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور یہ اس لیے ہے کیونکہ اگر انہیں ہٹایا جاتا ہے تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے، ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف کردار کشی کی مہم تیار ہے جو پیسے کے زور پر چلائی جائے گی۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا میری جان کو خطرہ ہے، ان کو پتا ہے کہ عمران خان چپ کرکے نہیں بیٹھے گا، انہوں نے کردار کشی کی علیحدہ مہم تیار کی ہوئی ہے، غلط قسم کی باتیں کی جائیں گی، مجھے تو قوم 45 سال سے جانتی ہے اس لیے میری بیوی پر باتیں کی جائیں گی اور اس کی دوست فرح کے خلاف بھی مہم چلائی جائے گی۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور نے کھل کر عمران خان کی حمایت کردی

جب یہ سوال پوچھا گیا کہ ان کی جان کو خطرہ کیوں ہے؟ اس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں عوامی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی عوامی حمایت نہیں ہے، اگر مولانا فضل الرحمان کے مدرسے کے بچے نکال دیں تو باقی کچھ نہیں بچ جاتا، سازشیوں کو ایسے لوگوں سے ڈر ہے جن کے ساتھ عوام کی حمایت ہے، اس لیےیہ طاقتیں مقامی حامیوں کے ساتھ مل کر پوری کوشش کریں گے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ پیسے کے زور پر ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی گئی، کیا وجہ ہے کہ عمران خان یکدم ولن بن گیا ، ایسا کیوں ہوا؟ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ باہر کا پیسہ چل رہا ہے، تین مہینے پہلے ایک اینکر ملنے آیا ، اس نے بتایا کہ کیا آپ کو پتا ہے کہ ہمیں پیسے آفر کیے جاتے ہیں؟

رمضان مبارک۔چاند نظر آگیا ،پہلا روزہ کل ہوگا۔ امت مسلمہ کیلئے بڑی خوشخبری

کل مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے،شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت جائیں گے، شہبازشریف کا وزیراعظم بننے کا خواب کِرچی کِرچی ہوجائے گا

FOLLOW US