Sunday January 19, 2025

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس پہنچنے والے اپنے کزن اور پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کو ’بے شرم‘ کہہ دیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سندھ ہاؤس پہنچنے والے اپنے کزن اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف کو بے شرم کہہ دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے کزن اور ان کے ہمراہ بیٹھے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دو اور بے شرم‘۔

ناظم جوکھیو قتل کیس،نامزد ملزم پیپلز پارٹی رہنما جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعا ت فواد چوہدری کے کزن فرخ الطاف بھی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سندھ ہائوس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پہنچ گئے تھے ۔بدھ کو سندھ ہاؤس میں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ارکان اسمبلی جمع ہوئے اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے ساتھ حال ہی میں شامل ہونے والی حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ارکان اور آزاد ارکان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ حیران کن طورپر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے کزن رکن قومی اسمبلی فرخ الطاف بھی اپوزیشن کے اجلاس میں پہنچ گئے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز پریس کانفرس میں فرخ الطاف کے حوالے سے اشارہ دیا تھا

کیا شہباز گل بھی نا اہل ہونے والے ہیں ؟ امریکہ سے ایسا خط آگیا جس نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

اور فواد چوہدری کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اپنے بھائی اس بات کی تردید کرادیں کہ وہ اپوزیشن کا ساتھ دینگے ۔ فرخ الطاف کی شرکت کے حوالے سے صحافیوں نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے سوال کیا تو ان کی بجائے معاون خصوصی شہباز گل نے جواب دیکر بات ٹال دی ۔ پی ٹی آئی کے دیگر منحرف اراکین کے علاوہ کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی اپوزیشن کے اجلاس میں موجودرہے ۔اجلاس میں موجود ارکان کی تعداد 199 تک پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس میں تحریک انصاف کے 22 ارکان بھی موجود تھے۔

ملک بھر میں اچانک شدید لوڈ شیڈنگ سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی

FOLLOW US