اسلام آباد : ملک میں تین نیو کلیئر پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ تین نیوکلیئر پلانٹس میں ٹرپنگ کے باعث بجلی شارٹ فال بڑھنے سے ملک کے مختلف حصوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تاہم چند گھنٹوں میں مرمت اور ان پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ بحال ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔
کیا شہباز گل بھی نا اہل ہونے والے ہیں ؟ امریکہ سے ایسا خط آگیا جس نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی
سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس متحدہ اپوزیشن نے عددی اکثریت ثابت کردی
وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد چودھری