Sunday January 19, 2025

ناظم جوکھیو قتل کیس،نامزد ملزم پیپلز پارٹی رہنما جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

کراچی: ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے نجی چینل ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ جام عبدالکریم کو تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کے لیے پاکستان بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے 3اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔ناظم جوکھیو کی بیوہ نے گزشتہ روز جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کو معاف کرتے ہوئے کیس واپس لینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عالمی سازش، امریکہ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی

ویڈیو بیان میں ناظم جوکھیو کی بیوہ شیریں جوکھیو نے کہا کہ میں بہت مجبور ہوں، میرے گھر والوں نے میرا ساتھ چھوڑ دیا ہے، اپنے بچوں کی خاطر میں سب ملزمان کو معاف کر رہی ہوں۔شیریں جوکھیو نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑا ہے، جنہوں نے میرا ساتھ دیا میں ان کی شکر گزار ہوں ،سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مزید نہیں لڑسکتی۔

ملک بھر میں اچانک شدید لوڈ شیڈنگ سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی

کیا شہباز گل بھی نا اہل ہونے والے ہیں ؟ امریکہ سے ایسا خط آگیا جس نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

FOLLOW US