Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عالمی سازش، امریکہ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی

واشنگٹن : وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کی حکومت کے خلاف عالمی سازش کے حوالے سے امریکی حکام نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے اور امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کردار سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کے میڈیا کے ادارے جیو نیوز کی جانب سے بھیجے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ عدم اعتماد میں امریکا کے ملوث ہونے کے الزامات میں صداقت نہیں۔

وزیراعظم سے عسکری حکام کی آج دو ملاقاتیں ہوئیں، نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ دیں گے، فواد چودھری

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عدم اعتماد کے بارے میں دھمکی آمیز خط میں بھی صداقت نہیں، پاکستان میں جاری صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں۔امریکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے آئینی عمل کی تکریم کرتے ہیں اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ میرے خلاف عالمی سازش کی گئی ہے

وزیراعظم عمران خان کی جیت 100فیصد یقینی، قوم سے خطاب اچانک موخر کر دیا گیا، بڑا دعویٰ

کیا شہباز گل بھی نا اہل ہونے والے ہیں ؟ امریکہ سے ایسا خط آگیا جس نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

FOLLOW US