Sunday January 19, 2025

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ،18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں پولنگ کا عمل جاری

پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جہاں صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں اور 1830 ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلز میں انتخابات ہو رہے ہیں ، صوبے میں مجموعی طور پر 80 لاکھ 57 ہزار سے زائد ووٹرز حق راہ دہی استعمال کرینگے، 6 ہزار 176 پولنگ اسٹیشنز قائم، 28 ہزار 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عالمی سازش، امریکہ نے اپنی پوزیشن واضح کر دی

18 اضلاع میں میئرز و تحصیل چیئرمینوں کےلئے 651 ، ویلیج و نیبر ہوڈ کونسلز میں 12 ہزار 980 امیدوار میدان میں ہیں۔ مزدور کسان 6 ہزار451، یوتھ نشتوں کے لئے 5 ہزار 213 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہو گا۔ ضلع بھر میں 14 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس کے لئے 993 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 334 پولنگ اسٹیشن حساس، 181 حساس ترین جبکہ 478 نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں اچانک شدید لوڈ شیڈنگ سنسنی خیز وجہ سامنے آگئی

کیا شہباز گل بھی نا اہل ہونے والے ہیں ؟ امریکہ سے ایسا خط آگیا جس نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی

FOLLOW US