Saturday November 23, 2024

چوہدری برادران کا بند کمرے میں اجلاس شجاعت کا پرویز کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر چوہدری فیملی کا اہم بند کمرہ اجلاس جاری ہے۔ ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری سالک حسین، مونس الٰہی شامل ہیں۔ ذرائع ق لیگ بتاتے ہیں کہ شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا ساتھ چھوڑگئی، عدم اعتماد میں اپوزیشن کاساتھ دینےکا فیصلہ

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد چوہدری برادران کا فیصلہ کیا ہو گا، کچھ دیر میں سب سامنے آ جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس کے بعد مونس الٰہی نے تصدیق کی اور کہا کہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔ دوسری جانب ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزرات سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ان کی جانب سے استعفیٰ چوہدری شجاعت حسین کی منظوری کے بعد دیا گیا۔

” میں صحافت چھوڑ دوں گا اگر عمران خان ۔“ سلیم صافی ایک مرتبہ پھر کھل کر میدان میں آگئے، چیلنج دیدیا

” جہانگیر ترین عمران خان حکومت کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں” بڑا دعویٰ سامنے آگیا

FOLLOW US