Sunday January 19, 2025

” جہانگیر ترین عمران خان حکومت کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں” بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کی جاچکی ہے، ایسے میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جہانگیر ترین کی قیادت میں ناراض ارکان کا گروپ عمران خان کی حمایت کرے گا۔ یہ دعویٰ صحافی عدیل راجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اینکر پرسن کامران خان نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” ذرا انتظار فرمائیں جہانگیر ترین صاحب اور ان کے گروپ کے بھی مسائل حل ہوگئے ہیں ، جلد اعلان ہوجائے گا انشاللہ، عمران خان آج بہت مسرور ہیں۔” خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے اس پر 147 ارکان کے دستخط موجود ہیں جب کہ گنتی کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے 161 ارکان موجود تھے۔

ایک اور بڑی وکٹ گر گئی، ق لیگ کے وزیر کا عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا

” پچھلے 2 سال میں عمران خان پر شدید دباﺅ تھا اور لالچ بھی دیا گیا لیکن وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے” حامد میر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

FOLLOW US