Sunday January 19, 2025

” میں صحافت چھوڑ دوں گا اگر عمران خان ۔“ سلیم صافی ایک مرتبہ پھر کھل کر میدان میں آگئے، چیلنج دیدیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پریڈ گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہیں ، فارن پالیسی کو مروڑ نے کی باہر سے کوشش کی جارہی ہے۔ جس پر سینئر صحافی سلیم صافی نے میدان میں آتے ہوئے چیلنج دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سلیم صافی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” جھوٹ۔ جھوٹ۔ جھوٹ۔یہ خط نہ کسی امریکی نے بھیجا ہے اور نہ کسی یورپی ملک کے کسی عہدیدار نے۔

” جہانگیر ترین عمران خان حکومت کی حمایت کا اعلان کرنے والے ہیں” بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اگر عمران خان یہ ثابت کردیں کہ دھمکی آمیز خط کسی مغرب ملک کے عہدیدار نے بھیجا تو میں غلام سرور اور شہریار آفریدی کے طرح خود کشی تو نہیں کرسکتا البتہ صحافت چھوڑدوں گا۔“یاد رہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہاتھا کہ ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ثبوت کے طور پر موجود ہے، فارن پالیسی کو مروڑنے کی باہر سے کوشش کی جا رہی ہے، شاہ محمود قریشی کو پچھلے مہینوں یہ پتہ چلا، آج قاتل اور مقتول اکٹھے ہو گئے ہیں، قاتل اور مقتول کو اکٹھا کرنے والوں کا بھی ہمیں پتا ہے، لیکن آج بھٹو والا وقت نہیں، وقت تبدیل ہوچکا ہے، دریا کا پانی نکل چکا، اب نیا وقت آچکا ہے، یہ ہے سوشل میڈیا کا زمانہ ہے کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، ہم کسی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، ہم سب سے دوستی کریں گے، غلامی نہیں کریں گے۔

ایک اور بڑی وکٹ گر گئی، ق لیگ کے وزیر کا عمران خان کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا

FOLLOW US