Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امر بالمعروف جلسے میں مغرب کے وقت غلطی سے فجر کی اذان دے دی گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مغرب کے وقت سینیٹر فیصل جاوید نے ابرار الحق کو اذان دینے کا کہا، انہوں نے غلطی سے “الصلوٰۃ خیر من النوم” کے کلمات بھی ادا کردیے جو کہ فجر کی نماز کیلئے مخصوص ہیں۔ مغرب کے وقت فجر کی اذان دینے پر جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں نے شور کرنا شروع کردیا جس پر اذان فیصل جاوید نے خود پوری کی۔ مبینہ طور پر جلسہ گاہ میں براہ راست اذان دینے کی بجائے ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس کی وجہ سے غلطی سرزد ہوئی۔ اس حوالے سے باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

تحریک انصاف کے جلسے میں شرکاء کی تعداد 20لاکھ سے زیادہ تھی ‘ پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

عمران خان کے خطاب کے دوران جلسہ چھوڑ کر جانے والے وزرا کے نام سامنے آگئے

اللہ نہ کرے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے،سینئراداکارہ حنا خواجہ بھی مریم نواز پر برس پڑیں

FOLLOW US