Monday January 20, 2025

اللہ نہ کرے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے،سینئراداکارہ حنا خواجہ بھی مریم نواز پر برس پڑیں

لاہور: پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ حنا خواجہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے حالیہ بیان پر برس پڑیں۔ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج تک کبھی یہ نہیں چاہا کہ میں کسی کے بارے میں یا کسی کے لیے سخت الفاظ استعمال کروں لیکن مریم نواز صاحبہ آپ نے مجھے مجبور کردیا ہے کہ میں کہوں ’آپ کے منہ میں خاک۔‘حنا خواجہ نے کہا کہ اللہ نہ کرے بقول آپ کے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے جیسا پاکستان آپ لوگوں نے اور آپ کی اتحادی جماعتوں نے بنادیا تھا۔

عمران خان کی فیملی تک نہ جائیں ، یہ میری آخری وارننگ ہے، شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو وارننگ دیدی

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے ان دشمنوں سے جو ہمارے ملک کے اندر اور باہر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ حفاظت کرے ہماری پاک افواج کی اور ان لیڈروں کی جو محب وطن ہیں، یہ ایک پاکستانی کی دلی دعا ہے، آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہ تیار ہو جاؤ اور سیٹ بیلٹ باندھ لو، پاکستان کا جہاز کسی بھی وقت پرانے پاکستان میں لینڈ کرنے والا ہے۔ وزیر اعظم کو ڈر ہے اقتدار چلا گیا تو چوری کے جو تانے بانے بنی گالہ سے ملتے ہیں وہ کھل جائیں گے۔

جمہوری وطن پارٹی وفاقی کابینہ سے مستعفی، پی ڈی ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا

سڑکوں سے جے یو آئی اور ن لیگ کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے جذبہ جنون سلامت! تمام راستے اور تمام قافلے عمران خان کے ہیں ؛ فواد چوہدری

FOLLOW US