Sunday January 19, 2025

عمران خان کے خطاب کے دوران جلسہ چھوڑ کر جانے والے وزرا کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں کی جانے والی تقریر کے دوران ہی کئی وفاقی وزرا جلسہ گاہ سے چلے گئے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران ہی کئی وزرا جلسہ گاہ سے چلے گئے۔ جلسہ گاہ سے جانے والوں میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری ، علی امین گنڈا پور اور مخدوم خسرو بختیار نے بھی عمران خان کا پورا خطاب نہیں سنا اور پہلے ہی روانہ ہوگئے۔معاون خصوصی امین اسلم اور علی اعوان بھی جلسہ گاہ سے وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ہی چلے گئے تھے۔

اللہ نہ کرے پاکستان کا طیارہ اس پرانے پاکستان میں اترے،سینئراداکارہ حنا خواجہ بھی مریم نواز پر برس پڑیں

وزارت اعلیٰ پنجاب: حکومت نے (ق) لیگ کو صاف صاف جواب دے دیا

FOLLOW US