Sunday January 19, 2025

مشورے کیلئے کبھی بھی شہبازشریف کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں؟ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ساتھ بیٹھنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مشورے کیلئے کبھی بھی شہبازشریف کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں؟ ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے جو دور جائے گا وہ پیسے کے لیے جائے گا، میں عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا، اپوزیشن نے دباو میں آکر اپنے سارے پتے ظاہر کردیئے، چودھری نثار سے 50 سالہ دوستی ہے، چودھری نثار سے ملاقات ہوئی ہے۔

لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے سارے پتے شو کردیے ہیں لیکن میں عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا، میں جو کچھ کر رہا ہوں وزارت عظمیٰ کے لیے نہیں کر رہا، میں واضح کہہ رہا ہوں کہ وہ نہیں جیتیں گے، اپوزیشن نے ہمارے اوپر کرم کیا کہ عوام ہمارے حق میں ہوگئی ہے، 27 مارچ کو تاریخی جلسہ کریں گے، مشورے کیلئے کبھی بھی شہباز شریف کے ساتھ نہیں بیٹھو ں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوج کی اشد ضرورت ہے، فوج نہ ہوتی تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوتے، سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے، ملک قوم اور اللہ سے غداری نہیں کروں گا،

لاہور ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ، تیسرے روز بد ترین کار کردگی کا مظاہرہ

موجودہ صورتحال کے بعدکتنابڑا طوفان آئے گا ان کو اندازہ نہیں، عدم اعتماد کے دوران ان کے ساتھ کتنے لوگ رہیں گے انہیں علم نہیں، ان کے پاس جو لوگ ہیں وہ بھی نہیں جائیں گے، میں ان چوروں کے دباو میں آکر استعفیٰ کیوں دوں؟ میں نے لڑائی شروع ہی نہیں کی تو ہاتھ کیسے کھڑے کردوں گا، نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کو پھیلانے اور برائی کو روکنے کیلئے کی گئی، اپوزیشن سے کبھی بھی بلیک میں نہیں ہوں گا، فضل الرحمان کے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت آگیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست چوری چھپانا ہے، کسی کی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جاوں گا، عدم اعتماد کا میچ ہم جیتیں گے۔

مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی عدم اعتماد پاس ہوئی تو عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔ اعتزازاحسن

FOLLOW US