Monday January 20, 2025

’عامر خیال رکھتے ہیں یا نہیں؟‘ وزیراعظم کے سوال پر دانیہ شاہ نے مسکراتے ہوئے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ اس دوران عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ بھی کچھ دیر کے لیے ملاقات میں شریک ہوئیں ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر عامر لیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کچھ دیر کے لیے میری اہلیہ سیدہ دانیہ عامر بھی شریک ہوئیں، وزیراعظم نے شادی کی مبارک باد دی اورپوچھا “عامر خیال رکھتا ہے یا نہیں” دانیہ نے مسکرا کر کہا “بہت خیال رکھنے والے ہیں، آپ کا بھی رکھتے ہیں۔

لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سے ناک صاف کرنے پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت

واضح رہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو قائل کر لیا ہے لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی، ملاقات میں ملک و قوم سے متعلق باتیں ہوئیں اہلیہ بھی ساتھ تھیں، وزیر اعظم نے نئی شادی کی مبارکباد بھی دی ہے ۔عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہو گااور جو نہیں ہونے والا تھا وہ ہو گا۔

لاہور ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ، تیسرے روز بد ترین کار کردگی کا مظاہرہ

مسلم لیگ ن اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی عدم اعتماد پاس ہوئی تو عمران خان خوش قسمت ہوں گے۔ اعتزازاحسن

FOLLOW US