Monday January 20, 2025

حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی، ق لیگ کب تک فیصلہ سنائے گی؟ خورشید شاہ نے دعویٰ کر دیا

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے اس لیے بھاگ رہی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس گالیوں کے علاوہ عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں ہے ،منحرف ارکان نے نہیں بلکہ عمران خان نے عوام کو سبز باغ دکھائے ہیں اس لیے ارکان ذمہ دار نہیں ہیں۔
ہم آئینی طریقے سے حکومت گرانا چاہتے ہیں جو کہ ہمارا حق ہے۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے لیکن پہلے کس ملک جائیں گے؟ بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ کسی بھی منحرف ممبر سے متعلق قوانین موجود ہیں،اس لیے ایسا نہیں ہے کہ اٹھ کر کسی کو بھی ڈس کوالیفائی کر دیا۔ ق لیگ 24مارچ تک فیصلہ کرے گی جبکہ ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ حکومت نے اب تک سندھ ہاؤس پر حملے کے خلاف کچھ نہیں کیا ہے۔

وزیراعظم کس کو جنرل باجوہ کا جانشین کرنا چاہتے ہیں؟ ن لیگ کو شدید تشویش ۔۔سینئر صحافی کامران خان کا بڑا انکشاف

جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے واپس آجائیں، معاف کردوں گا، وزیراعظم عمران خان کا جلسے سے خطاب

FOLLOW US