Monday January 20, 2025

آئین کے آرٹیکل 63 اے کا اطلاق کب ہوگا؟ اعتزاز احسن نے بھی رائے دے دی

لاہور: رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل ہو سکتا ہے یا نہیں،آرٹیکل 63 اے کے اطلاق کب ہو گا، ملک کے سینئر ترین قانون دان کی رائے بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے آرٹیکل 63 اے کے اطلاق پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 63 اے کا اطلاق اس پر ہوتا ہے جس نے پارٹی کےخلاف ووٹ دیاہو۔ ان کا کہنا تھاکہ رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل نہیں ہوسکتا۔اعتزاز احسن نے بتایا کہ اسلام آباد میں جوکچھ ہو رہا ہے

حکومت نے اپنی شکست تسلیم کر لی، ق لیگ کب تک فیصلہ سنائے گی؟ خورشید شاہ نے دعویٰ کر دیا

وہ سب کےسامنے ہے جبکہ راجہ ریاض کہہ رہا ہے ہمارے پاس 24 بندے ہیں، وہ کہہ رہاہے، ن لیگ کے پاس اتنی ٹکٹس نہیں جتنے بندےہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آپ پیسے پربکو یا ٹکٹ پر یہ سودے بازی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 ارکان قومی اسمبلی کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے خود سے منسوب اطلاعات کی تردید کی نہ ہی کوئی وضاحت سامنے آئی، دستور کی دفعہ 63 اے آپ کوجماعتی ہدایات پرعمل کرنےکا پابند بناتا ہے لہٰذا قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کےسربراہ کےروبرو پیش ہوکرصفائی پیش کریں اور اظہارِوجوہ کے نوٹس کا جواب دیں۔نوٹس کے متن کے مطابق ذرائع ابلاغ پرآپ کی جماعت سےعلیحدگی کی اطلاعات زیرِگردش ہیں اور اطلاعات کے مطابق آپ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی سے علیحدہ ہوکرحزب اختلاف کاحصہ بن چکےہیں، حزب اختلاف کی یہ جماعتیں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لاچکی ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے لیکن پہلے کس ملک جائیں گے؟ بڑا دعویٰ

وزیراعظم کس کو جنرل باجوہ کا جانشین کرنا چاہتے ہیں؟ ن لیگ کو شدید تشویش ۔۔سینئر صحافی کامران خان کا بڑا انکشاف

FOLLOW US