Monday January 20, 2025

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے لیکن پہلے کس ملک جائیں گے؟ بڑا دعویٰ

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردیں، وہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پاکستان آئیں گے لیکن اس سے پہلے سعودی عرب جائیں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجاتی ہے تو سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس آجائیں گے۔ نواز شریف اپریل میں سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کا آخری عشرہ گزاریں گے اور اس کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔

وزیراعظم کس کو جنرل باجوہ کا جانشین کرنا چاہتے ہیں؟ ن لیگ کو شدید تشویش ۔۔سینئر صحافی کامران خان کا بڑا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سعودی عرب سے پاکستان آنے کی بجائے واپس لندن بھی جا سکتے ہیں جہاں وہ کچھ روز قیام کرنے کے بعد پاکستان آئیں گے۔ مئی کے مہینے میں ان کی پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان لندن پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کے برطانوی ڈاکٹرز سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔

“نہیں مولانا صاحب آپ کو یہ نہیں کہنا چاہیے تھا” چوہدری نثار نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام دے دیا

FOLLOW US