Monday January 20, 2025

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی، ایک اور ایم این اے نے بغاوت کا اعلان کردیا

اسلام آباد : سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ایک رکن اسمبلی کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی جماعت سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی محمد عبدالغفار ووٹو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں ضلع بہاولنگر کے حلقہ 166 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں کھڑا ہوا، اللہ نے مجھے عوام کی سپورٹ سے کامیابی عطا فرمائی ، میرے مقابلے میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر امیدوار تھا ،

جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے،وزیراعظم عمران خان نیا آرمی چیف کس کو بنانا چاہتے ہیں؟

اس الیکشن کے بعد میں نے نئے اور کرپشن فری پاکستان کے نعرے کے تحت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ، لیکن مجھے مایوسی اس وقت ہوئی جب میں اپنے حلقے کے کچھ اداروں کی کرپشن سے متعلق شکایت وزیراعظم کے پاس ثبوتوں کے ساتھ لے کر گیا اور درخواست کی کہ اس معاملے کی نگرانی خود کریں ، میں نے محسوس کیا کہ اس میں نعروں کے علاوہ کچھ نہیں تھا ۔ عبدالغفار ووٹو کا کہناتھا کہ میں یہ ویڈیو پیغام اس لیے جاری کر رہاہوں کیونکہ سوشل میڈیا پر شوشہ چھوڑا جارہاہے کہ رشوت دی گئی ہے ، جب ہم ناراضگی کا اظہاکر تے ہیں یا سوال پوچھیں تو ہم پر 12 سے 14 کروڑ روپے رشوت کا الزام لگا دیا جاتا ہے ، رشوت لینے والا اور دینے والا جہنمی ہیں ، میں اس طرح کے معاملے پر لعنت بھیجتاہوں ،اور سختی سے تردید بھی کرتاہوں ۔ عبدالغفار ووٹو کا کہناتھا کہ میں اس کی بھی تردید کرتاہوں کہ میں سندھ ہاﺅس میں موجود تھا، میں وہاں کبھی تھا ہی نہیں ۔

ہماری پارٹی میں آنے والوں کو لوٹا نہیں کہا جا سکتا ،وزیراعظم عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا

27 مارچ کے جلسہ سے قبل ہی لوٹوں کی مانگ میں اضافہ، کاروبار چمک آٹھا

FOLLOW US