Monday January 20, 2025

جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے،وزیراعظم عمران خان نیا آرمی چیف کس کو بنانا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں، ایسا مت کیجئے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے، پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی، ہم نے آپ کو وزیراعظم بنانے کیلئے 176 ووٹ دیے لیکن ان کو پارلیمنٹ نے 342 ووٹ دیے ہیں،ووٹ کو عزت دیں۔انہوں نے ٹویٹر پروزیراعظم عمران خان کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ ہاؤس پر جو کل حملہ ہوا ہے اس نے پی ٹی آئی کی ساکھ کی دھجیاں بکھیر رکھ دی ہیں، ہم جمہوریت کے پاسدار نہیں رہے، ہم شدت پسند ہوگئے ہیں، جن کو جانا ہے ان کو جانے دیجئے، جو آپ کے ہیں وہ آپ کے ساتھ ہیں،

ہماری پارٹی میں آنے والوں کو لوٹا نہیں کہا جا سکتا ،وزیراعظم عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا

آپ نے خود کہا تھا کہ اپوزیشن میں بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا، کوئی بات نہیں اپوزیشن بھی اچھی چیز ہوتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے سندھ ہاؤس میں جو ہوا اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔سندھ ہاؤس میں جو بھی ارکان اسمبلی تھے وہ منحرف تھے لیکن وہ ہمارے اپنے تھے۔ یہ مولاجٹ جو آئے ہیں جن کے ہاتھوں میں گنڈاسے ہیں، ان کو ذرا بٹھائیں اور ان کو کہیں جن کے پاس تیر ہیں اگر انہوں نے برسانے شروع کردیے تو بڑا مسئلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں تو کبھی آپ نے پوچھا ہی نہیں، آپ نے رحمت اللعالمینﷺ ٹرسٹ بنایا لیکن اس میں ہمیں پوچھا نہیں۔ایک بات میں آپ سے اورکہنا چاہتا ہوں کہ آپ اگر یہ کام کرنے جا رہے ہیں تو مت کیجئے گا، اطلاع ہے کہ آپ لیفٹیننٹ جنرل شاہین محمود کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں، اگر آپ جاتے جاتے ایسا کریں گے تو سب زیادہ خطرناک آواز عامر لیاقت کی اٹھے گی۔ہمارے لیے ساری فوج قابل احترام ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے، پوری قوم سراپا احتجاج بن جائے گی، یہ ایک جمہوری بات ہے، ہم نے ان کو ووٹ دیا ہے، آپ کو وزیراعظم بنانے کیلئے 176ووٹ دیے لیکن ان کو پارلیمنٹ نے 342 ووٹ دیے ہیں۔ووٹ کو عزت دیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ آپ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اگر آپ کے پاس وقت ہو تو میں بھی آپ سے ملنا چاہتا ہوں، مگر میں نیوٹرل ہوں لیکن جانور نہیں ہوں، جانور بچے دیتا ہے اور نیوٹرل نہیں ہوتا۔

27 مارچ کے جلسہ سے قبل ہی لوٹوں کی مانگ میں اضافہ، کاروبار چمک آٹھا

ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کب اور کہاں ہوگا؟ تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان ہو گیا

FOLLOW US