Monday January 20, 2025

ہماری پارٹی میں آنے والوں کو لوٹا نہیں کہا جا سکتا ،وزیراعظم عمران خان کا پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لوٹوں یعنی سیاسی جماعت تبدیل کرنے والوں سے متعلق بات کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں دوسری پارٹیاں چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والوں سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔لوٹوں کی وضاحت کرتے ہوئے عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ‘لوٹے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ

27 مارچ کے جلسہ سے قبل ہی لوٹوں کی مانگ میں اضافہ، کاروبار چمک آٹھا

ایک مفاد پرست آدمی جو موقع دیکھتا ہے اور ایک کمزور پارٹی سے بڑی پارٹی میں چلا جاتا ہے، یعنی جدھر پاور ادھر لوٹا۔عمران خان کو انٹرویو کے دوران یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ایک تو اگر کوئی مضبوط پارٹی سے ہماری جماعت میں آتا ہے تو اس کو آپ لوٹا نہیں کہہ سکتے اور دوسرا یہ کہ اگر یہی اعتراض ہے کہ کسی نے پارٹی بدلی ہے تو وہ تو قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی پارٹی چینج کی تھی۔عمران خان کو دوران انٹرویو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ جنہوں نے

“گنتی 190 سے بڑھ گئی” مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ، اتحادیوں بارے بھی صورت حال واضح کردی

ہم پر الزام لگایا نواز شریف وہ تو خود تحریک استقلال سے ن لیگ میں آئے، پارٹی بدلنا کوئی جرم نہیں ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پارٹی سے انحراف کرنے والے ایم این ایز کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے انہیں لوٹا قرار دیا تھا۔

ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ 2022 کب اور کہاں ہوگا؟ تاریخوں اور میزبان ملک کا اعلان ہو گیا

FOLLOW US