Sunday May 19, 2024

روسی ڈرون کی نیٹو کے رکن ملک کی حدود کی خلاف ورزی، تیسری عالمی جنگ کا خطرہ شدید ہوگیا

وارسا : روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے ہی تیسری عالمی جنگ کا خطرہ دنیا پر منڈلا رہا ہے، ایسے میں یہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب ایک روسی ڈرون طیارے نے نیٹو کے رکن ملک پولینڈ کی حدود کی خلاف ورزی کی ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روسی ڈرون طیارہ یوکرین کے شہر میں اڑ رہا تھا لیکن پھر یہ پولینڈ میں گھس گیا جو کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون دراصل حال ہی میں روس کے میزائل حملے کا نشانہ بننے والی ملٹری بیس میں ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے آیا تھا، اس حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی ڈرون یوکرین کی حدود سے نکل کر پولینڈ میں داخل ہوا اور جیسے ہی واپس آیا تو اسے یوکرین کی فورسز نے مار گرایا۔

فیصلہ کن گھڑی سے قبل عمران خان کا ٹرمپ کارڈ معاملات تہس نہس کردے گا، سینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

روس کی جانب سے نیٹو کی حدود کی خلاف ورزی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کچھ روز پہلے ہی برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید نے سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر روس نے نیٹو کے کسی بھی علاقے پر حملہ کیا تو ہم اس سے جنگ شروع کردیں گے۔ ” اگر کسی روسی فوجی کے پاؤں کے انگوٹھے کا ناخن بھی نیٹو کی حدود میں آگیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ روس کے ساتھ جنگ ہے اور نیٹو اس کا بھرپور جواب دے گا۔” ڈیلی سٹار نے پولیٹی فیکٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس خلاف ورزی کے بعد پیدا ہونے والے تمام خدشات کے باوجود نیٹو کے معاہدے میں ایک شق ایسی بھی موجود ہے جو اس قسم کے حادثات کو استثنیٰ فراہم کرتی ہے۔ اس شق کے تحت حادثاتی طور پر نیٹو کے کسی علاقے پر ہونے والے حملے کو نظر انداز کیا اور جنگ کے امکان کو رد کیا جاسکتا ہے۔

اپوزیشن جال میں پھنس گئی، عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم

عمران خان پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز بن گئے ، اقوام متحدہ کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان

FOLLOW US