Sunday January 19, 2025

عمران خان پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز بن گئے ، اقوام متحدہ کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خلاف جدو جہد رنگ لے آئی ، اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن منانے کا اعلان کردیا ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے بتا یا کہ بآج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے جس کا مقصد اسلامو فوبیا، مذہبی علامات اور طریقوں کا احترام اور مسلمانوں کے خلاف منظم نفرت انگیز تقریر اور امتیازی سلوک کو کم کرناہے۔ان کا کہنا تھا اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔عمران خان نے مسلم امہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کی طرف سے اسلامو فوبیا کے خلاف متعارف کرائی گئی قرار داد منظور کرلی ۔ 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

بابر کا بلا چل گیا،کراچی ٹیسٹ ڈرامائی رخ اختیار کر گیا ،شاہینوں کی جیت کے امکانات روشن

مجھے کوئی کہے آرمی چیف برا اور آپ اچھے ہیں تو، وزیراعظم عمران خان نے واضح بیان دے دیا

FOLLOW US