Sunday January 19, 2025

اپوزیشن جال میں پھنس گئی، عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی ان کا 2023 کا الیکشن بھی گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپوزیشن کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے قوم کو ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بُھلادیں۔ اوورسیز کنونشن سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ نے تقریباً 20 سال یہ کہا کہ آصف علی زرداری پاکستان کا کرپٹ ترین شخص ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا نام ’ڈیزل‘ بھی ن لیگ نے رکھا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان اب اکھٹے ہوگئے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ملک بچانے نکلے ہیں، عوام سمجھ چکے ہیں کہ اگر ان تینوں نے ملک بچانا ہے تو بہتر ہے عمران خان کے ساتھ ڈوب جائیں۔

عمران خان پوری دنیا کے مسلمانوں کی آواز بن گئے ، اقوام متحدہ کا اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے اس وقت کا انتظار کر رہے تھے اور شکر ہے اللہ کا کہ اپوزیشن نے انہیں یہ موقع دیا اور عدم اعتماد پیش کردی، اب یہ کپتان کے جال میں پھنس گئے ہیں، ان کی عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی 2023 کے الیکشن سے بھی یہ لوگ گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’مجھے ذوالفقار علی بھٹو کے بہت سے کاموں سے اختلاف ہے لیکن میں یہ کھل کر کہتا ہوں کہ وہ خود دار انسان تھے، وہ ہمیں پاکستان کی خودمختاری کیلئے کھڑے ہوتے تھے۔‘ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کپتان کے دام میں آگئی ہے، اب دیکھیں ان کے ساتھ ہوتا کیا ہے، تحریک عدم اعتماد تو ناکام ہوگی ہی، اپوزیشن کا 2023 کا الیکشن بھی گیا۔

چودھری پرویزالٰہی نے عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزیراعظم نے کہاکہ وہ تین سال سے سن سن کر تنگ آگئے تھے کہ حکومت نااہل ہے، سلیکٹڈ ہے، آج گئی، یا کل گئی، لیکن اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے تحریک انصاف کو پھر سے اکٹھا کردیا، لوگوں کو مہنگائی، آلو پیاز کی قیمتیں بھلادیں۔ انہوں نے کہا، نواز شریف جنرل جیلانی کی چھتوں پر سریے لگاتے لگاتے وزیراعظم بن گئے، زرداری نے جعلی وصیت کا پرچہ دکھا کر اقتدار سنبھالا، فضل الرحمان 30 سال سے دین بیچ رہے ہیں، آج یہ ’تھری اسٹوجیز‘ یہ سوچ کر اکٹھے ہوگئے کہ قوم ان کی کرپشن بھول گئی ہے، عوام کو سمجھ آچکی ہے کہ اگر ان تینوں نے ملک بچانا ہے تو اس سے بہتر ہے کہ عمران خان کے ساتھ ڈوب جاؤ۔

بابر کا بلا چل گیا،کراچی ٹیسٹ ڈرامائی رخ اختیار کر گیا ،شاہینوں کی جیت کے امکانات روشن

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ڈان لیکس یہ تھی کہ نوازشریف بھارت کو پیغام دے رہا تھا کہ ہماری فوج غلط ہے لیکن نوازشریف آپ کے ساتھ ہے، نریندر مودی ہر جگہ ہر فورم پر کہتا تھا کہ جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کا سردار اور نوازشریف بڑا اچھا ہمارا دوست ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کوئی باہر کا لیڈر کہے کہ آپ کا آرمی چیف دہشتگرد ہے اور آپ اچھے ہیں اس کو اپنی توہین سمجھوں گا، اصل میں تو وہ یہ کہہ رہا ہے کہ پرائم منسٹر کی فوج دہشتگرد ہے اور وہ بڑے آرام سے اس کو شادی پر بلا رہا ہے۔

مجھے کوئی کہے آرمی چیف برا اور آپ اچھے ہیں تو، وزیراعظم عمران خان نے واضح بیان دے دیا

کنونشن میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔ کنونشن سے وفاقی وزیر اسد عمر اور شیریں مزاری نے بھی خطاب کیا۔ اوورسیز کنونشن سے وفاقی وزیر اسد عمر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ن لیگ، پی پی حکومت کے 10 سالوں میں ترسیلات 13.4ارب ڈالر بڑھے، پی ٹی آئی کے پہلے 4سال میں ترسیلات میں 13.8ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کے پہلے 4 سال میں ترسیلات میں 14.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے والے پانچ بڑے ملکوں میں پاکستان شامل ہے، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کہتےہیں ماحولیات سے نمٹنا عمران خان سے سیکھنا چاہیے، ماضی کے حکمرانوں کےسرے محل اور لندن جائیدادوں کی داستانیں سب جانتے ہیں، پچھلے دس سال میں 6.6 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، صرف اس سال برآمدات میں 7.5 ارب ڈالر اضافہ ہونے جارہا ہے، نیاپاکستان بنتاہوانظر آرہاہے۔

FOLLOW US