Sunday January 19, 2025

بابر کا بلا چل گیا،کراچی ٹیسٹ ڈرامائی رخ اختیار کر گیا ،شاہینوں کی جیت کے امکانات روشن

کراچی : کراچی ٹیسٹ میچ میں چوتھے روز ڈرامائی رخ اختیار کر گیا ، کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی سے پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہو گئے ۔ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 2وکٹوں کے نقصان پر 97رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 506رنز کا ہدف دے دیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز کریز پر آئے تو اچھا آغاز فراہم کرنے میںناکام رہے اور امام الحق صرف 1سکور بنا کر لیون کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے اظہر علی 6سکور بنا کر گرین کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ پھر بابر اعظم میدان میں آئے اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی جبکہ ان کا ساتھ اوپنر عبد اللہ شفیق نے دیا جو 71سکور بنا کر ناٹ آوٹ ہیں ۔ قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے مزید 314رنز درکار ہیں ۔

مجھے کوئی کہے آرمی چیف برا اور آپ اچھے ہیں تو، وزیراعظم عمران خان نے واضح بیان دے دیا

اس سے قبل دوسری اننگز میں آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ 44 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ، ساتھی اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر فواد عالم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے نے 44رنز بنائے ، وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ قبل ازیں آسٹریلیا کے 556 رنز کے جواب میں قومی ٹیم صرف 148 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ، کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے ، اوپنر عبداللہ شفیق 13، امام الحق 20، اظہر علی 14، فواد عالم بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے۔محمد رضوان 6، فہیم اشرف 4، ساجد خان 5 جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔شاہین شاہ آفریدی نے 19 رنز بنائے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 36 اور عثمان خواجہ نے 160 رنز بنائے۔ ٹاپ آرڈر مارنس لیبوشگنے بغیر کوئی رن بنائے رن آوٹ ہوئے۔ سٹیون سمتھ 72، ناتھن لیون 38، ٹریویز ہیڈ ، 23، کیمرون گرین 28، الیکس کیری 93،مچل سٹارک 28 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔

کیا جاوید آفریدی پاکستان میں ’ایپل‘ کمپنی متعارف کرانے جارہے ہیں ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد کے سیاسی حالات کشیدہ، پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے پر غور

FOLLOW US