Sunday May 19, 2024

عمران خان نے زیادہ بڑے وعدے کر لیے لیکن ان کی تکمیل کیلئے کتنا عرصہ چاہیے؟ شاہد آفریدی کا موقف آگیا

لندن : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام سے زیادہ بڑے وعدے کرلئے تھے۔ کشمیر پریمئیر لیگ روڈ شو کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہوم ورک کر کے اور مخلص ٹیم کے ساتھ آنا چاہئے تھا۔سابق کپتان نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عمران بھائی نے کچھ نہیں کیا، بس ان کی ٹیم اپنے کاموں کے بارے میں بتا نہیں پا رہی، اور عمران خان کو وعدے پورے کرنے کیلئے 10 سے 15 سال چاہیے ہوں گے۔

میاں چنوں میں میزائل داغنے کا معاملہ، بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

سیاست میں آنے کے سوال پر آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ بالکل نہیں کہوں گا، کہ کبھی سیاست میں نہیں آوں گا، کیونکہ ایسا نہ ہوا تو یوٹرن نہ لگے۔ شاہد آفریدی نے کشمیر پریمئیر لیگ کے میچز برطانیہ میں ہونے کو اچھا قدم قرار دیا، کہا کہ اس سے دنیا کو معلوم ہو گا کہ کشمیر کے لوگ پرامن اور محنت کرنے والے ہیں، کے پی ایل میں دو نئی فرنچائزز کی شمولیت اس کی مقبولیت کی دلیل ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئیں۔۔ دعاؤں کی اپیل

”لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟“

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1501956476746801154?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1501956476746801154%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F11-Mar-2022%2F1413167

FOLLOW US