Sunday May 19, 2024

میاں چنوں میں میزائل داغنے کا معاملہ، بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

نئی دلی : بھارت کا کہنا ہے کہ ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ان کا میزائل چل پڑا جو کہ پاکستان کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں جا کر گرا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل تکنیکی خرابی کی وجہ سے چلا جو کہ بہت ہی افسوسناک ہے۔ ” 9 مارچ 2022 کو روٹین کی مینٹیننس کے دوران تکنیکی خرابی ہوئی جس سے ایک میزائل داغا گیا، بھارت کی حکومت نے اس واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔”

”لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟“

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید کہا ” ہمارے علم میں آیا ہے کہ یہ میزائل پاکستان کے ایک علاقے میں جا کر گرا، اگرچہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے لیکن یہ شکر کا مقام ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔” خیال رہے کہ بھارت سے میزائل پاکستان کے شہر میاں چنوں کے قریب آ گرنے کے واقعے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ واقعے کے متعلق ابتدائی ٹیکٹیکل آپریشنز جاری ہیں اور مسلح افواج بہت جلد اس واقعے کی تہہ تک پہنچ جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل 9مارچ کو شام 6بج کر 43منٹ پر پاکستانی حدود میں آ کر گرا۔ یہ میزائل راستے سے بھٹک کر پاکستانی حدود میں داخل ہوا، جس کے گرنے سے کچھ سویلین تنصیبات کو نقصان پہنچا تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کرکٹر رومان رئیس کی بیٹی پہلی منزل سے گر گئیں۔۔ دعاؤں کی اپیل

ابتدائی طور پر اس میزائل کے متعلق خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ کوئی چھوٹا طیارہ ہے جو گر کر تباہ ہوا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ ”اس میزائل کی وجہ سے پاکستان اور بھارت دونوں میں ہی عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ درپیش تھا۔ بھارت کو بہرصورت وضاحت کرنی چاہیے کہ ایسا واقعہ کیوں پیش آیا۔ یہ واقعہ بھارتی ایوی ایشن کی نااہلی کا عکاس ہے جو کسی بڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔“ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس معاملے پر بھارت سے وضاحت مانگی تھی اور کہا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا ہے جو متعلقہ فورمز پر یہ معاملہ اٹھائے گی۔

مسٹر ٹین پرسنٹ کا فرزند جھوٹے الزامات سے گریز کرے‘حسان خاور آج بھی سندھ اٹھارویں صدی کا بدحالی کا منظر پیش کرتا ہے

FOLLOW US