Monday January 20, 2025

”لگتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟“

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے روکنے کے باوجود لوئر دیر جلسے میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے اپوزیشن پر تیز وار کیئے اور ساتھ ہی آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا مولانافضل الرحمان سے متعلق حصہ بھی عوامی کر دیا ، عمران خان کی گفتگو پر سینئر صحافی روف کلاسرا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سوال اٹھا دیاہے ۔

وزیر اعظم کا تحریک عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان اپوزیشن 172ووٹ پورے کرلے تو مجھ سے زیادہ کمزور کوئی نہیں ہوگا، عمران خان

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی روف کلاسرا نے ٹویٹر پر عمران خان کی جانب سے تقریر میں مولانا فضل الرحمان سے متعلق کی گئی گفتگو کا جملہ شیئر کیا اور ساتھ پیغام دیتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ ” گتا ہے وزیراعظم عمران خان، جلسے میں مولانا فضل الرحمن سے زیادہ آرمی چیف جنرل باجوہ کو چڑا رہے ہیں؟“۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ شرکاءنے ’ڈیزل، ڈیزل‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر عمران خان نے تقریر روکی اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ ابھی میری آرمی چیف جنرل باجوہ سے بات ہو رہی تھی تو انہوں نے مجھے کہا کہ عمران دیکھیں فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا “، عمران خان نے آرمی چیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”جنرل باوجوہ میں تو نہیں کہہ رہا لیکن عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے “۔

مسٹر ٹین پرسنٹ کا فرزند جھوٹے الزامات سے گریز کرے‘حسان خاور آج بھی سندھ اٹھارویں صدی کا بدحالی کا منظر پیش کرتا ہے

FOLLOW US