ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کے ماتھے پر ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے ان کو پانچ ٹانکے لگیں ہیں ۔ نجی نیوز چینل جیو کے مطابق آصفہ بھٹو کا زخم تین سے چار سینٹی میٹر بڑا تھااور ان کے ماتھے پر پانچ ٹانکے لگے ہیں۔وہ طبی امداد ملنے کے بعد نجی ہسپتال سے روانہ ہو گئیں۔ آصفہ بھٹو کی حالت اب تسلی بخش ہے اور وہ واپس لانگ مارچ میں شریک ہوں گی۔
آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن انتقال کر گئے
واضح رہے کہ خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
تحریک عدم اعتماد کی ہانڈی سے کچھ نہ کچھ نکل آئے گا،چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کو پریشان کر دیا
پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں آصفہ بھٹو ڈرون لگنے سے زخمی ہو گئیں ، پی پی انتظامیہ کے مطابق ڈرون سما ٹی وی کا تھا ، بار بار منع کرنے کے باوجود کنٹینر کے قریب ڈرون اڑایا جاتا رہا ۔ #PPP pic.twitter.com/2VBBcnMpcF
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 4, 2022