Monday January 20, 2025

تحریک عدم اعتماد کی ہانڈی سے کچھ نہ کچھ نکل آئے گا،چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کو پریشان کر دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق )کے رہنما و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی بڑی ہانڈی چڑھی ہوئی ہے جس میں سے کچھ نہ کچھ نکل آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہنڈیا کے اندر سامان ڈل گیا ہے، جب ابال آئے گا اور دھواں اٹھے گا تو اس کے بعد کچھ ہوگا۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چوہدری پرویز الہٰی نے ہنستے ہوئے کہا کہ جب اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے تو کچھ نہ کچھ تو نکلے گا۔

پشاور قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا، 30سے زائد افراد زخمی

انہوں نے وزیر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مہنگائی کے حوالے سے اچھے اقدامات کئے ہیں، بجلی اور پٹرول کی قیمتیں کم ہونے سے عوام کا فائدہ ہوگا۔جب ایک صحافی نے پوچھا کہ” کیا آپ کا پیغام بھی وزیر اعظم کیلئے مونس الہٰی والا ہوگا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم گھبرائے نہیں ہوئے۔

شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، شبِ برات کب ہوگی؟

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

FOLLOW US