Saturday November 23, 2024

آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن انتقال کر گئے

سڈنی : آسٹریلیا کے معروف لیگ سپنر اور دنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کھلاڑی شین وارن دل کا دورہ پڑنے سے اچانک چل بسے ۔ میڈ یا رپورٹس کے مطابق شین وارن 52برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شین وارن تھائی لینڈ کے علاقے کو ہ سومائی میں اپنے ویلا میں تھے۔شین وارن کی مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے ویلا میں بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ شین وارن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

امام الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سینچری بنا ڈالی

شین وارن کا شمار دنیا کرکٹ کے بہترین کرکٹرز میں ہوتا تھا، انہوں نے ٹیسٹ میں 708 اورون ڈے میں 293 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔آسٹریلوی لیجنڈ نے 145 ٹیسٹ اور 194 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 15سالہ ٹیسٹ کیرئیرمیں 3145رنزبھی بنائے۔ انہیں 2004 اور 2005 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جب کہ ان کا شمار صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

پاک بحریہ نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی

تحریک عدم اعتماد کی ہانڈی سے کچھ نہ کچھ نکل آئے گا،چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کو پریشان کر دیا

FOLLOW US