Monday January 20, 2025

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا۔ ان کے خلاف یہ مقدمہ بلوچ طلبہ کے احتجاج میں شرکت کرنے پر درج کیا گیا ہے۔ دی فرائڈے ٹائمز کے مطابق منگل کے روز بلوچ طلبہ نے نیشنل پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا۔ طلبہ نے قائد اعظم یونیورسٹی میں خود کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک کے الزامات عائد کیے۔

ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔ حکومت نے رمضان المبارک کیلئے نئے اوقات کار جاری کردیئے

طلبہ کے اس احتجاج میں ایم این اے محسن داوڑ اور ایمان مزاری بھی شریک تھے۔ پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو ہراساں کیا اور بعض کے موبائل فون چھین لیے۔ اس کے بعد طلبہ نے نیشنل پریس کلب کے سامنے والی سڑک بلاک کردی۔

فضل الرحمان کا 48 گھنٹوں میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

FOLLOW US