Sunday January 19, 2025

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے ملک مغربی علاقوں میں داخل ہو گا۔پیر سے منگل کے دوران کوئٹہ،زیارت،پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسمی خیل،وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتے بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، بھکر اور لیہ میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک ،چکوال، جہلم،گجرات،گجرانوالہ ، لاہور، سیالکوٹ، نارروال،حافظ آباد میں آندھی اور تیز ہواؤں ہے ساتھ بارش کی توقع ہے۔میانوالی ، بھکر، سرگودھا،فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ، جھنگ، خوشاب میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

” میں اندر سے ایم کیو ایم ہوں، پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی” عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔منگل سے جمعہ کے دوران مری، نتھیا گلی، ناران، کاغان،دیر ،سوات،شانگلہ،بونیر، نیلم ویلی، باغ،حویلی، استور ، ہنزہ اور اسکردو میں درمیانی اور چند مقامات پر شدید برفباری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ آندھی،تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث خبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر میں کھڑی فصلوں اور اسٹرکچر کو نقصان کا خدشہ ہے۔ خصوصا فیصل آباد لاہور، شیخپورہ ،حافظ آباد ، گجرانوالہ، نارروال اور سیالکوٹ میں آندھی، تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور اسٹرکچر کا اندیشہ ہے۔منگل سے جمعرات مری، گلیات، نتھیا گلی، ناران،کاغان،دیر،سوات، شانگلہ میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما نے شہباز اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کی تصدیق کر دی

“کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں” زرتاج گل اور ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

FOLLOW US