Monday April 29, 2024

پی ٹی آئی رہنما نے شہباز اور جہانگیر ترین کی خفیہ ملاقات کی تصدیق کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی۔ جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

“کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں” زرتاج گل اور ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

فیاض چوہان نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کبھی بھی آل شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ نہ کیجیے گا، جہانگیر ترین کو زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا۔ رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہی نہیں ہے، چوہدری نثار بھی فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین حالات و واقعات کو دیکھ کر فیصلہ کریں، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کہاں آئے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔

جیمز فالکنر کو قانونی کارروائی کی صورت میں 7 سال قید کی سزا ہو سکتی تھی

‘ کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بل گیٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

FOLLOW US