Sunday January 19, 2025

“کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں” زرتاج گل اور ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک

اسلام آباد : “کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں” ، تحریک انصاف کی زرتاج گل اور پیپلز پارٹی کی ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر زرتاج گل اور پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ کے درمیان دلچسپ اور شاعرانہ انداز میں نوک جھونک ہوئی۔ پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے شاعرانہ انداز میں وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور جان ایلیا کا ایک شعر ان کی نذر کیا۔ ناز بلوچ نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ “اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میں، سب کے دل سے اتر گیا ہوں میں، تم اپنی انتہاء تو بتاتے، خود کو تھوڑا اور گرا دیتا میں”۔

دنیا میں ہلچل مچنے کو تیار، سوئس بینکنگ سیکریٹ منظرعام پرآگئے

اس کے جواب میں وفاقی وزیر زرتاج گل نے بھی فوری اور طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ “کب تک تم چھپو گے پھولوں کی آڑ میں، کبھی تو ملو گے لنڈا بازار میں”۔ زرتاج گل کے جواب پر ناز بلوچ غصے میں آگئیں اور وفاقی وزیر سے اپنے الفاظ واپس لینے کو کہا۔ ناز بلوچ نے کہا کہ بلوچ خواتین لنڈا بازار نہیں جاتیں۔ بعد ازاں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا راستہ روکنا چاہیے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو مسلم لیگ (ن) کی ساری صف خالی ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان ویژنری لیڈر ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کیلئے آفات سے محفوظ پاکستان بنانے کا جامع پروگرام دیا ہے۔ زرتاج گل نے کہا کہ خواجہ آصف اور خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سیاست کے حوالے سے ضابطے ہونے چاہئیں۔ یہ اچھی بات ہے انہیں غور کرنا چاہیے کہ اگر سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کا راستہ نہ روکا گیا تو ان کے پیچھے والی اکثر سیٹیں خالی ہو جائیں گی۔

جیمز فالکنر کو قانونی کارروائی کی صورت میں 7 سال قید کی سزا ہو سکتی تھی

ہم تحریک انصاف میں تھے اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 40 سال سے پانی کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ بھارت پانی روک کر ڈیم بناتا رہا اور یہ انہیں ساڑھیاں اور آم بھیجتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر خزانہ تبدیل کرنے کی بات کی گئی لیکن خود آپ نے اپنے پانچ وزراء خزانہ تبدیل کردیئے۔ پیپلز پارٹی نے تو اپنا وزیراعلیٰ بھی تبدیل کردیا تھا۔ زرتاج گل نے کہا کہ کہا گیا کہ بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے لیکن آپ لوگ تو سات مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس گئے تو کیا اس وقت یہ جائز تھا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے بجٹ پیش ہو رہے ہیں اور تقریریں ہو رہی ہیں لیکن پہلی دفعہ غریب دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ نوجوانوں کے لئے سو ارب روپے کا انتظام کیا ہے۔ معاشرے کے ہر طبقے کی فلاح کے لئے اقدامات اور بجٹ رکھا گیا ہے ۔

‘ کورونا جیسی ایک اور وبا جلد دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، بل گیٹس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد رکھنے پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ فخر ہے کہ وزیراعظم عمران خان ویژنری لیڈر ہیں‘ انہوں نے قدرتی آفات کے تدارک کے لئے جامع پروگرام دیا ہے۔ اس سلسلے میں 7.8 ارب روپے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ دس ارب روپے کا صاف و سرسبز پاکستان پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی کہ انہیں آفات سے محفوظ پاکستان دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ سرائیکی علاقہ اور بلوچستان کے لوگوں کی بھی سنی گئی ہے۔ ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب میں سات یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی۔ ہر ضلع میں ایک بڑا ہسپتال تعمیر کیا جائے گا۔

“ہار جیت ہمارے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے ، ہم تو کوشش کرسکتے ہیں” محمد رضوان کا میچ جیتنے کے بعد بیان

FOLLOW US