Sunday January 19, 2025

شہباز گل نے شیخ رشید کو (ن) لیگ کا تربیت یافتہ قرار دیدیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے شیخ رشید کے نازیبا الفاظ پر تنقید کرتے ہوئے انہیں (ن) لیگ کا تربیت یافتہ قرار دے دیا۔ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شیخ رشید بے نظیر بھٹو پر ذاتی جملے کسنے کی وجہ سے جیل بھی بھگت چکے ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کی نازیبا گفتگو کی صفائی پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنا زبان پھسل جانے کی وجہ سے تھا ، جیسے انہوں نے زبان پھسل جانے کی وجہ سے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دی تھیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید (ن) لیگ کے تربیت یافتہ ہیں اور گالم گلوچ کا کلچر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے شروع کیا لیکن بھگتنا ہمیں پڑ رہا ہے۔

عمران طاہر کے ہمشکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

حکومت نے نجم سیٹھی ، حامد میر ، کامران شاہد ، سمیت مزید صحافیوں کو گرفتار کر نے کا فیصلہ کر لیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

گیلپ سروے میں نواز شریف کی مقبولیت بڑھنے کا دعویٰ، کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول پریشان ہوجائیں

FOLLOW US