لاہور: سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے لسٹیں بنا لی ہیں اور جو بھی صحافی حکومت کے خلا ف تنقید میں سرگرم ہیں انہیں گرفتار کیا جائے گا اور سبق سکھایاجائے گا ۔ مقامی ویب سائٹ ’’ نیا دور ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حکومت نے ہدایت کی ہے کہ نجم سیٹھی، حامد میر، سلیم صافی، مرتضیٰ سولنگی، عامرمیر، عمران شفقت، عاصمہ شیرازی، غریدہ فاروقی، کامران شاہد، اسدطور، ابصارعالم اور ندیم ملک کی گرفتاری کے لیے مواد کا بندوبست کریں۔
اسی معاملے پر سینئر صحافی اسد علی طور نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’ وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کو ’’ پیکا ‘‘ قانون کے تحت اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ سیاسی مخالفین ، ورکرز اور تنقیدی زاویہ رکھنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے بنائیں اور حکومت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کیا جا سکے ۔‘‘
شاہنواز دھانی نے وکٹ لی تو ایمپائر علیم ڈار نے ایسی شرار ت کردی کہ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے
سینئر صحافی نجم سیٹھی نے صحافی محسن بیگ کے کی گرفتاری اور مقدمے کے معاملے پر پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن آج کل سے بھی برے ہوں گے ، جب ایک حکومت ڈوب رہی ہوتو وہ ہر قسم کا ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے اور فاشزم کی طرف بڑھتی ہے ، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا ، حکمران جب ڈوبنے لگتے ہیں تو ہاتھ پیر مارنے لگ جاتے ہیں تو سب سے پہلے وہ تشدد کرتے ہیں۔ آج کل جیسے حالات چل رہے ہیں، بہت سے صحافی جنہوں نے پہلے عمران خان کا ساتھ دیا وہ آج ان کے خلاف بول رہے ہیں، وہ ولوگوں سے معافی مانگتے پھر رہے ہیں کہ ہمیں معاف کر دیں کہ ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا ، ہم سمجھتے تھے کہ یہ کچھ اچھے کام کر ے گا لیکن یہ تو بدترین سے بدترین کام کر رہے ہیں، اب انہوں نے اپنی آواز بلند کی ہے ، ناراضگی تو ہےاور ڈر بھی لگاہواہے کہ ان کے ساتھ اب ہو گا کیا ، خبریں چل رہی ہیں کہ اب ان کی چھٹی ہونے والی ہے ، تو اس لیے وہ ری ایکٹ کر رہے ہیں،
اگر آپ کو کسی کو جانتے نہ ہوں اور وہ آپ کے ساتھ دشمنی کرے تو آپ اس کو نظر انداز کر دیتے ہیں، اگر سچ بھی بول رہاہے تو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن اگر آپ کا کوئی قریبی شخص ،جو آپ کا ہمراز ہو اور وہ پھر دھمکی دے تو اس پر بہت غصہ آتاہے ، پھر انتقام کی کوشش کی جاتی ہے وہ فکر مند تھے کہ محسن بیگ اب آگے جا کر کیا کرے گا، اگر محسن نے یہ بات کرنی شروع کر دی تو اور بھی پیچھے لوگ ہیں، کتنے لوگ تھے خان صاحب کے ساتھ جنہوں نے یہ قافلہ شروع کیا کہ ہم تبدیلی لائیں گے اچھے کام کریں گے ، ایک ایک کر کے سب گرتے گئے اور اب ان کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی، خان نے سب کے ساتھ وہی کیاہے کیونکہ وہ سب ان کے راز جانتے ہیں ، اور کسی بھی وقت راز فاش کر سکتے ہیں ، اس لیے عمران خان دھمکیاں دے رہے ہیں، اور ریاست کے اداروں کو اپنی ذات کیلئے استعمال کر رہے ہیں، اب وہاں لسٹیں بن رہی ہیں کہ فلانے کے ساتھ یہ کریں ، جو بھی تنقید کر رہے ہیں ان کے نام اس فہرست میں شامل ہیں کہ ان سب کو سبق سکھایا جائے گا ۔
محسن بیگ کی گرفتاری کے بعد مراد سعید نے ریحام خان کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، اعلان کردیا
عدالتیں اور ایجنسیاں ان کے ساتھ نہیں کھڑی ہوں گی، یہ1 کو اندر کریں گے 10 کھڑے ہو جائیں گے ، دس کو اندر کریں گے تو 100 کھڑے ہو جائیں گے ۔افسوس اس بات کا ہے کہ ریاستی ادارے حکومت کے کہنے پر غیر قانونی چیز کر رہے ہیں، حکومت اپنی کارکردگی سے زخمی ہو گئی ہے اور لوگ ان کے پیچھے پڑے ہیں، اس طرح کی حرکتیں لوگ بھولتے نہیں ہیں وہ بھی انتقام لیتے ہیں۔نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ اگلے مہینے ملک میں بڑی افراتفری ہو گی۔
#BREAKING: In a disturbing development, well placed sources say PM @ImranKhanPTI is pushing and has given directions to authorities to give CTD and Police powers under #PECA law to initiate cases against his political rivals/workers, critical journalists and dissenting voices.
— Asad Ali Toor (@AsadAToor) February 17, 2022
News Source: DailyPakistan