Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی نہیں گھبرائی ، جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چودھری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نہیں گھبرائی بلکہ جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں چودھری شجاعت حسین کی صحت کا خیال آگیا ہے اور وہ ان کی عیادت کے بہانے سیاسی رابطے کر رہے ہیں ۔ پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ پر عالمی سمپوزیم کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیر اعظم نے بھی شرکت کی ۔مونس الٰہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پانی کی سٹوریج پر خصوصی توجہ دینا ہوگی ، وزیر اعظم صاحب کو چاہئے کہ وہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے بھی کہیں کہ گھبرانا نہیں ، ہم سیاسی لوگ ہیں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کرتے رہتے ہیں ۔

حجاب تعلیمی اداروں سے باہر کریں، ہیما مالنی بھی انتہا پسندوں کیساتھ ہوگئیں

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 25 سالہ جدو جہد میں ایسے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں کہ ہمارے کارکن اور قیادت بالکل بھی نہیں گھبرارہے ، البتہ جو لوگ گھبرا رہے ہیں انہیں چودھری شجاعت حسین کی طبیعت خرابی کا خیال آگیا ہے اور وہ عیادت کے بہانے سیاسی رابطے کر رہے ہیں ، لیکن چودھری خاندان پرپورا اعتبار ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں لانگ ٹرم پلاننگ نہ ہونے کے باعث مسائل کا انبار ہے ، چین اس لئے ترقی کر رہا ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کا سوچ رہا ہے ، ہمارا المیہ یہ ہے کہ صرف اپنے اقتدار کے 5برسوں میں کام کرنا ہوتا ہے ، سیاسی جماعتیں ایسے کسی کام کو چھیڑتی ہی نہیں جو5سال میں مکمل ہوتا نظر نہ آتا ہو ، ہم قوم کیلئے نہیں بلکہ آئندہ الیکشن کیلئے کام کرتے ہیں ۔

نظام کوئی بھی ہو حالات جیسے بھی ہوں اگلی باری پھر نیازی۔سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی آبادی جس قدر تیزی سے بڑھ رہی ہے ہمیں پانی ذخیرہ کرنے کی اتنی ہی ضرورت ہے ، تھر ، بلوچستان سمیت مختلف مقامات پر زمین بنجر پڑی ہے جسے پانی کی ضرورت ہے ، اگر ان علاقوں میں پانی ہو تو برآمد بڑھ جائے ، ہم جو 10 ڈیمز بنانے جا رہے ہیں ان سے10 سال میں ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت دگنا ہو جائے گی ۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم پانی سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو بجلی سستی ملے گی موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے بھی بہت حد تک چھٹکارا ملے گا، انہیں ڈیمز کے ذریعے ہم اپنے انجینئرز کی ٹریننگ کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حسین مناظر سے نوازا ہے ، پاکستان کے حسین مناظر اللہ کی نعمت ہیں ، ہم سیاحت سے بہت زیادہ زرمبادلہ کما سکتے ہیں ۔

خود کو عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ بتانیوالی خاتون کے پی ٹی آئی رہنما سے متعلق دعوے

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کالا باغ ڈیم آئیڈیل منصوبہ ہے ، لیکن ہمیں سندھ کے بھائیوں کو یقین دلانا ہوگا کہ ان کا پانی چوری نہیں ہو رہا بلکہ یہ ان کی بنجر زمینوں کو زرخیز کرے گا ۔ جب تک ہم سندھ کے بھائیوں کو یقین نہیں دلاتے پاکستان مخالف قوتیں انہیں یہ باور کراتی رہیں گی کہ ان کا پانی چوری ہو رہا ہے ، انہیں انتشار پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا رہے گا ، ہم مرکز ہیں ، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں ۔

شاہد آفریدی کے PSL سے دستبردار ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا پیغام بھی آگیا

FOLLOW US