Sunday January 19, 2025

کروڑوں کے گھر، بی ایم ڈبلیو، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر قبر ۔۔ پہلی بیوی کے لیے کیا کچھ کیا؟ عامر لیاقت نے حیران کن انکشافات کر دیے

سوشل میڈیا پر آج کل عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی کے حوالے سے چرچہ میں ہیں، کوئی انہیں سپورٹ کر رہا ہے تو کوئی ان کی پہلی اور دوسری بیوی کو سپورٹ کر رہا ہے۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں عامر لیاقت حسین کی جانب سے شرکت کی گئی تھی، جس میں عامر لیاقت نے کچھ ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا جس نے تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے رکھ دیا ہے۔احمد دی انٹرٹینر نامی فیس بک پیج پر عامر لیاقت حسین کے اس انٹرویو حصے کا کلپ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں عامر نے تصویر کا دوسرا رخ دکھایا۔عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کہانی کی ایک طرف پڑھ کر کوئی بات نہ کرے، لیکن مجھے دکھ یہ ہوتا ہے جب میں یہ سنتا ہوں کہ فلاں الگ ہو گئی اور اس نے ترقی کر لی، اور اُس کو دیکھو وہ سنگل پیرنٹ بن کر بچوں کو پال رہی ہے۔ دراصل یہاں عامر لیاقت کا اشارہ اپنی پہلی دو بیویوں کی طرف تھا۔

شہباز شریف نے عدم اعتمادکیلئے مدد مانگ لی، چوہدری برادران کا پارٹی سے مشاورت کا عندیہ

لیکن عامر لیاقت حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بچوں کو میں پڑھا رہا ہوں، 8 کروڑ کا گھر ہے جس میں وہ رہتی ہیں۔ جبکہ مزید کہنا تھا کہ ایک اور گھر انہیں دیا جو کہ دو کروڑ کا تھا، اس کا کرایہ بھی “وہ” لیتی ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ دبئی میں میں نے نئی بی ایم ڈبلیو دلوائی تھی، وہ بھی بیچ کر اس کے پیسے خود رکھے ہیں۔ انٹرویو میں عامر لیاقت نے بتایا کہ طلاق کے بعد بھی میں اہلیہ اور بچوں کا خیال رکھتا رہا تھا، ساتھ ہی عامر کا کہنا تھا کہ میری پہلی بیوی 5 حج کر چکی ہیں، وہ میں نے کرائے تھے۔ میں اپنے لیے عبداللہ شاہ غازی میں قبر کی جگہ رکھی تھی، لیکن پہلی بیوی کے والد کے انتقال پر وہ جگہ بھی سسر کی تدفین کے لیے دے دی۔ عامر بتاتے ہیں کہ میں یہ سب نہیں بتانا چاہتا تھا، لیکن پہلی بار بتا رہا ہوں۔ جبکہ والد کو غسل بھی اس پانی سے دیا گیا تھا، جب میں خانہ کعبہ گیا تھا، وہاں سے پانی لایا تھا۔ بشریٰ اقبال کی پڑھائی سے متعلق عامر کا کہنا تھا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو بشریٰ صرف بی کام کرے ہوئے تھیں۔ شادی کے بعد بشریٰ نے ایم کام کیا اور بیٹے احمد کو سنبھالتا تھا، اس وقت احمد کی عمر بھی 6 ماہ تھی۔ عامر لیاقت حسین نے ہر موقع پر اہلیہ کا ساتھ دیا، لیکن وہ اس بات کا شکوہ کر رہے ہیں کہ مجھے ہمیشہ منفی طور پر یاد کیا جا رہا ہے، ایسے ہی جیسے مجھے زیرو سے ضرب دے دیا۔

پی ایس ایل میں مسلسل چھٹا میچ ہار کر بابر اعظم نے کیا کہا ؟ کراچی کے مداح افسردہ ہوگئے

کیا واقعی خاتونِ اول بشریٰ بی بی اپنی سہیلی کے گھر میں رہتی ہیں؟ فرح خان نے وضاحت کردی

FOLLOW US