Monday January 20, 2025

پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لیں اور 20کروڑ روپے بھی ، آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی اراکین کو بڑی پیشکش کر دی، سینئر صحافی کادعویٰ

اسلام آباد : معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما جہانگیر ترین پیپلز پارٹی کے ساتھ الائنس کر سکتے ہیں۔ سینئر صحافی ہارون الرشید کا سیاسی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ زرداری جن لوگوں کو ملے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیں اور دس سے 20 کروڑ روپیہ بھی، عمران خان کا اشارہ اسی طرف تھا۔انٹیلی جنس ذرائع یہی کہہ رہے ہیں کہ جہانگیر ترین بہت متحرک ہو گئے ہیں۔اگر وہ الائنس کریں گے تو پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کریں گے ، مسلم لیگ ن سے نہیں۔ عمران خان اور تو کچھ کر نہ سکیں ، ہنگامہ تو برپا کر ہی سکتے ہیں۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔

’میں نہیں دوں گا‘ لیونگ اسٹون نے رضوان سے بلا چھین لیا؟

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے رابطے کا امکان ہے اور ساتھ ہی آئندہ چند روز میں شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔گزشتہ روز بھی مسلم لیگ (ن) نے حکومتی اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کیا تھا اور جلد ہی شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملاقات کا امکان ہے۔علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق طبیعت ناسازی کے باعث ذاتی معالج نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے اپنی تمام سیاسی مصروفیات ترک کردیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو بچہ ، ان کے استاد کو نالائق قرار دیدیا

زلمی کو پچھاڑ‌کر سلطانز پلے آف میں‌ پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

FOLLOW US