Monday January 20, 2025

لاہور نے اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو ہار کا مزہ چکھا دیا

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز نے ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی ملتان سلطانز کو 52 رنز سے مات دے دی۔ 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، صہیب مقصود 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔ واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کی رواں ایونٹ میں پہلی شکست ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لیں اور 20کروڑ روپے بھی ، آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی اراکین کو بڑی پیشکش کر دی، سینئر صحافی کادعویٰ

مانچسٹر یونائٹیڈ کے فٹ بالر بھی مسکان کی حمایت میں سامنے آگئے

’میں نہیں دوں گا‘ لیونگ اسٹون نے رضوان سے بلا چھین لیا؟

FOLLOW US