Wednesday October 23, 2024

تنخواہوں میں اضافہ تو بس شروعات تھی ، حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوں نےکہا کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنارہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشورکو سامنے رکھ کر کیے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ حکومت نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا اعلان کردیا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کو ڈسپیریٹی الاؤنس بنیادی تنخواہوں پر دیا جائے گا،

وزیراعظم عمران خان کیلئے شدید دھچکا، ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

ڈسپیریٹی الاؤنس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر غور کیا جا رہا ہے، جو ملازمین لمبے عرصے سے ایک ہی گریڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی ترقی کے لیے سمری پر غورکیا جا رہا ہے۔وزارت خزانہ نےکہا ہےکہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرز پر ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل تک ہوگا، پے اینڈ پنشن کمیشن کی سفارش پر ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو تنخواہوں میں ضم کرنے کا فیصلہ ہوگا۔وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی سرکاری ملازمین کی اسی تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کی سفارش کی ہے

وزراء کیلئے کارکردگی ایوار ڈ، علی محمد خان اپنے ہی ساتھیوں کے خلاف بول پڑے

دس وزراء کو بہترین کارکردگی سرٹیفکیٹ،پہلے نمبر پر کپتان کی ٹیم کے بہترین کھلاڑی مراد سعید بازی لے گئے

FOLLOW US