Sunday January 19, 2025

’نئی کار خریدنے سے پہلے یہ تین کام آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتے ہیں‘ ماہر نے مشورہ دے دیا

نیویارک: ایک ڈرائیونگ ایکسپرٹ نے نئی گاڑی خریدنے والوں کو حفاظتی نکتہ نگاہ سے تین مفید مشورے دے دیئے ہیں۔ دی سن کے مطابق کیمز آٹو ٹپس نامی ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیومیں کیم نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ گاڑی خریدنے کے فوراً بعد پہلا کام یہ کریں کہ اس کا آٹومیٹک ڈور لاک سیٹ کر لیں تاکہ دوران سفر گاڑی کا کوئی دروازہ خودبخود نہ کھل سکے۔ اس مقصد کے لیے گاڑی سٹارٹ کریں اور پھر دائیں طرف لاک بٹن تلاش کرکے اسے 10سیکنڈ کے لیے دبائے رکھیں۔ اس طریقے سے آٹومیٹک لاک سیٹ ہو جائے گا اور جونہی گاڑی 12میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی، گاڑی کے دروازے خودبخود لاک ہو جایا کریں گے۔

18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کے بعد عمران خان نے عامر لیاقت کو فون گھمادیا

کیم کا کہنا تھا کہ دوسرا کام یہ کریں کہ گاڑی کے ریئر ویو مرر کی آٹومیٹک سیٹنگ کر لیں۔ اس کے لیے ریئرویو مرر ایڈجسٹمنٹ پوائنٹر کو گھما کر Rپر کر دیں اور گاڑی کو ریورس گیئر میں ڈال کر مرر کی سیٹنگ اس طرح کریں کہ آپ کو گاڑی کے پچھلے ٹائر نظر آنے لگیں۔ اس کے بعد آپ جب بھی گاڑی ریورس کریں گے، آپ کا ریئرویو مرر خود کار طریقے سے ٹھیک ویو پر ایڈجسٹ ہو جایا کرے گا۔ کیم نے بتایا کہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد آپ کو ’اینٹی پنچ ونڈو‘ سیٹنگ بھی کر لینی چاہیے تاکہ کپڑا، ہیڈ فون کی تار یا اور کوئی ایسی چیز اس میں نہ پھنس سکے۔ اس مقصد کے لیے دائیں سائیڈ کے ونڈو لفٹ سوئچ کو 5سیکنڈتک اٹھا کر رکھیں۔اس طرح یہ سیٹنگ آٹومیٹک پر ہو جائے گی اور ونڈو میں آنے والی کسی بھی چیز کو گاڑی خود بخود ڈی ٹیکٹ کرنا شروع کر دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کیلئے شدید دھچکا، ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ناراض رہنما کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

وزراء کیلئے کارکردگی ایوار ڈ، علی محمد خان اپنے ہی ساتھیوں کے خلاف بول پڑے

FOLLOW US