Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے، اپوزیشن نے لانگ مارچ سے قبل ہی تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا

کراچی : عوام میں تو عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے اب قومی اسمبلی میں کھو دیں گے جب انہیں اپنے نمبر کا پتہ چلے گا لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، سینئر لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا دعوی- تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے تحریک عدم اعتماد آ جائے گی، عمران خان عوام میں گئے تو انکی کرپشن ، نااہلی اور مہنگائی پر وہ خود انہیں بتائیں گے، عوام میں تو عمران خان اپنا اعتماد کھو چکے اب قومی اسمبلی میں کھو دیں گے جب انہیں اپنے نمبر کا پتہ چلے گا، شہبازشریف نے حکومتی حلیف جماعت ایم کیو ایم سے بات کی تو انہوں نے ہماری تجاویز سے انکار نہیں کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عوام اب نہیں چاہتے کہ وہ عمران خان یا مہنگائی کا بوجھ برداشت کریں،اب پنجاب کی عوام بھی بزدار کی مس مینجمنٹ کا بوجھ اٹھانا نہیں چاہتی، ہم سے بیس سے بائیس لوگ بات کرنا چاہتے ہیں۔

حریم شاہ ایف بی آر طلب، گرفتاری کا امکان

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر اب کوئی فیصل آباد میں لڑ نہیں سکے گا،جو حالات بن چکے ہیں سب لوگ مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔فیصل واڈا نے پہلے جھوٹی گواہی تھی یہ کیس تو تین سال سے الیکشن کمیشن میں چل رہا تھا،اب عدلیہ کو چاہئے کہ وہ فیصل واڈا کے معاملے کو نمٹا دے۔جی ڈی اے ،(ق) لیگ اور ایم کیو ایم عوام سے ووٹ لے کر آئے کیایہ لوگ اس پرفارمنس کے بعد عوام میں جا سکیں گے۔پاکستان دنیا میں ایک سو چالیس واں کرپٹ ترین ملک بن چکا ہے۔صوبے پنجاب میں ڈیڑھ کروڑ میں ایس ایچ او لگ رہے ہیں خاتون اول کے خاوند خوب کرپشن کررہے ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے سولہ من پسند لوگوں کو سیمنٹ کے لائسنس دئیے

وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا بنے گا؟ بڑی خبر آگئی

“ٹنڈولکر کے ریکارڈ بابر نہیں کوہلی توڑے گا” شعیب اختر نے پیشگوئی کردی

FOLLOW US