Sunday January 19, 2025

“ٹنڈولکر کے ریکارڈ بابر نہیں کوہلی توڑے گا” شعیب اختر نے پیشگوئی کردی

کراچی : سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ صرف ویرات کوہلی توڑ سکتا ہے، کوہلی کی جگہ آنے کیلئے بابر اعظم کو بہت زیادہ محنت کرنی پڑے گی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا”میں نہیں سمجھتا کہ بابر اعظم ٹنڈولکر کے ریکارڈ توڑ پائے گا،سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ صرف کوہلی توڑ سکتا ہے، بابر اعظم کو کوہلی کی جگہ آنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑے گی، میری پیشگوئی ہے کہ کوہلی 100 سے زیادہ سنچریاں کرے گا، میں کوہلی کی جگہ ہوتا تو ریٹائرمنٹ سے پہلے شادی نہ کرتا۔” انہوں نے کہا کہ محمد آصف میچ فکسنگ میں نہ پھنستا تو وسیم اکرم سے بھی بڑا باؤلر ہوتا۔ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا ہے، شاہد آفریدی کرکٹ کے بعد 100 فیصد سیاست میں آجائے گا۔

لاہور کینٹ، وارڈ 7 الیکشن ، ن لیگ فاتح لیکن پی ٹی آئی کس نمبر پر رہی؟

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

بھارتی اداکارائیں بھی مسکان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر خاموش نہ رہ سکیں

FOLLOW US