Thursday April 25, 2024

حریم شاہ ایف بی آر طلب، گرفتاری کا امکان

راچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے حریم شاہ کے ٹیکس معاملات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اسی معاملے پر ایف بی آر انٹیلی جنس، انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے حریم شاہ کو 16 فروری کو طلب کرلیا۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اگر حریم شاہ مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کا تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان لیکن صوبائی ملازمین کا کیا بنے گا؟ بڑی خبر آگئی

ایف بی آر کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کو حریم شاہ کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہےکہ بے بنیاد الزامات سے ان کے خاندان کو اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اگر بے بنیاد تحقیقات نہ رکیں تو مزید ویڈیوز اور آڈیوز جاری کر دیں گی۔ ایک بیان میں حریم شاہ نے کہا کہ ان کی جائیداد بھی شوہر کے کھاتے میں ڈال دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے برطانیہ میں کرنسی نوٹوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ حریم شاہ کی اس وائرل ویڈیو پر ایف بی آر حرکت میں آئی تھی اور ان کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا۔

“ٹنڈولکر کے ریکارڈ بابر نہیں کوہلی توڑے گا” شعیب اختر نے پیشگوئی کردی

لاہور کینٹ، وارڈ 7 الیکشن ، ن لیگ فاتح لیکن پی ٹی آئی کس نمبر پر رہی؟

FOLLOW US