اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا گیا ، وفاق نے صوبوں کو بھی تنخواہیں بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق گریڈ ایک سے 19سکیل تک کےوفاقی ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دیاجائےگا جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ یہ الاؤنس بنیادی تنخواہ پر دیا جائے گا۔ وفاق نے صوبوں کوبھی اسی تناسب سے الاؤنس کااعلان کرنےکی سفارش کردی ہے۔ فنانس ڈویژن نےمناسب وقت پرملازمین کی ترقی کیلئے سمری تیارکرلی ہے ، بنیادی تنخواہ میں الاؤنس شاملکرنےکیلئےپےکمیشن کی رپورٹ کاانتظارہے، ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنےکافیصلہ بعدمیں ہوگا۔
“ٹنڈولکر کے ریکارڈ بابر نہیں کوہلی توڑے گا” شعیب اختر نے پیشگوئی کردی
لاہور کینٹ، وارڈ 7 الیکشن ، ن لیگ فاتح لیکن پی ٹی آئی کس نمبر پر رہی؟
14 ماہ کی علیحدگی کے بعد سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے خلع لے لی