Sunday January 19, 2025

آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، بلے بازوں میں بابر اعظم بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ میں پہلے 8 کھلاڑی اپنی پوزیشن پر ہی رہے جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی پا کر 10ویں سے نویں جبکہ جوئے روٹ 11 ہویں سے 10ویں پوزیشن پر آگئے ۔ نویں پوزیشن پر براجمان شائے ہوپ دو درجے تنزلی کے بعد ٹاپ 10 سے باہر نکل کر گیارہویں پوزیشن پر آگئے ۔ آئی سی سی کی رینکنگ کے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دوسری ، روہت شرما تیسری ، جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کک چوتھی ، آسٹریلیا کے ارون فنچ پانچویں ، انگلینڈ کے جونی برسٹوو چھٹی ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں اور جنوبی افریقہ کے رئیسی وینڈر ڈیسن آٹھویں پوزیشن پر ہیں ۔

14 ماہ کی علیحدگی کے بعد سیدہ طوبیٰ نے عامر لیاقت سے خلع لے لی

محمد رضوان نے جادوئی انداز میں کیچ پکڑ لیا، پی ایس ایل کی اس ویڈیو نے دھوم مچا دی

جس کمانڈر میں اتنی طاقت نہیں وہ فوج کیا چلائے گا، بٹلر کی بات نے ایوب خان کی زندگی کو کیسے تبدیل کر دیا کہ وہ ایک مثال بن گئے

FOLLOW US